اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو ہواباز زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گر تباہ ہونے کا یہ واقعہ، پاکستان کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میراج قسم کا یہ طیارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کے قریب ایک ہائی پر گرا۔ یہ طیارہ جہاں سے اڑا تھا وہاں سے پچیس کلو میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔ ابھی تک اس حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔موصولہ رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲